22 اگست 2015 - 11:38
ایران؛ کرمانشاہ میں ایرانی فضائیہ نے نامعلوم ڈرون مار گرایا

یران کے مغرب میں واقع صوبہ 'کرمانشاہ' کے فضائی دفاع کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ فضائیہ فورسز نے ایرانی سرحدوں میں داخل ہونے والے ایک نامعلوم ڈرون کو مار گرایا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے مغرب میں واقع صوبہ 'کرمانشاہ' کے فضائی دفاع کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ فضائیہ فورسز نے ایرانی سرحدوں میں داخل ہونے والے ایک نامعلوم ڈرون کو مار گرایا.

يہ بات ليفٹيننٹ كرنل 'فرزاد فريدوني' نے ہفتے كے روز شعبہ دفاع سے متعلق ارنا كے نمائندے كو خصوصي انٹريو ديتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ گزشتہ دنوں ايك نامعلوم ڈرون ايران كے حدود ميں داخل ہوا جس كي نشاندہي كي گئي.
انہوں نے مزيد كہا كہ ڈرون كي نشاندہي كے بعد فضائي دفاعي ميزائل ايكٹيو ہوئے اور فوري طور پر نامعلوم ڈرون كو مارگرايا.
ليفٹيننٹ كنرل فرزاد فريدوني نے كہا كہ ڈرون دو قسم كے ہوتے ہيں ايك جو صرف علاقے كے سرچ اور انفارميشن اكٹھا كرليتا ہے اور دوسرا ڈرون ايسا ہے كہ سرچ كرنے كے علاوہ لڑنے كي بھي صلاحيت ركھتا ہے، مگر اس وقت مار گرايا جانے والا ڈرون صرف سرچ كي صلاحيت ركھتا ہے.
ايراني فضائي كمانڈر نے اس ڈرون كے حوالے سے مزيد كچھ نہيں بتايا. 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲